ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورمیں بے قابو ویان الٹ گئی ۔ 3افراد ہوئے زخمی

یلاپورمیں بے قابو ویان الٹ گئی ۔ 3افراد ہوئے زخمی

Wed, 23 Sep 2020 20:23:24    S.O. News Service

یلاپور،23؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 63پر ارتی بیل کے قریب ایک پِک اَپ  ویان بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع نالے میں الٹ گئی، جس کی وجہ سے ویان میں سوار 3 مسافرزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ  ایڈگوندی سے یلاپور کی طرف سفر کے دوران موسلادھار برسات کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑی پھسل گئی تھی اور ڈرائیور کے لئے  اس کو قابو میں  رکھنا ممکن نہیں ہوسکا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: